ہم ویزا کے ساتھ اپنی شراکت پر بہت پرجوش ہیں جس نے شیل کو اپنے کسٹمرز کے لیے نئے پیمنٹ سولوشنز کو فروغ دینے اور ہمارے فیول اسٹیشنوں پر جدید انداز میں ریوارڈ دینے کے تجربے کے قابل بنایا، شیل پاکستان لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہارون رشید
اس قسم کے اقدامات ویزا کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اپنی اکثر اوقات کی جانے والی خریداری کے لیے نقدی کے بغیر ادائیگیوں کو اختیار کریں، ویزا کے کنٹری منیجر برائے پاکستان کامل خان
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) شیل پاکستان اور ڈیجیٹل پیمنٹس کے عالمی لیڈر ویزا کی جانب سے شیل کے اسٹیشنوں پر شراکتی لکی ڈرا کے ذریعے پروموشن جاری ہے جس کے تحت ”شیل ہاوس“ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں پہلا انعام جیتنے والے کو ہنڈا سوک تحفے کے طور پیش کی گئی۔ شیل اور ویزا کی یہ مشترکہ پروموشن 15 فروری2019ءتک جاری رہے گی جس کے دوران تمام ویزا کارڈ ہولڈرز کو شیل کے مخصوص اسٹیشنوں پر 25,000 روپے یا زیادہ کے ایندھن، لیو بریکینٹس اور کسی بھی دوسرے آئٹم کی خریداری پر انعامات حاصل کرنے کا زبردست موقع حاصل ہو گا۔ آئندہ لکی ڈرا کمپئن کے اختتام پر ہو گی جس میں ٹویوٹا فورچون ایس یو وی گرینڈ پرائزکے طور پر دی جائے گی۔ پہلا انعام جیتنے والے محمد رامش نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا یقین کرنے میں کچھ وقت لگا کہ میں نے ہنڈا سوک جیت لی ہے، میں بہت خوش ہوں، آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ شیل پاکستان لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہارون رشید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ویزا کے ساتھ اپنی شراکت پر بہت پرجوش ہیں جس نے شیل کو اپنے کسٹمرز کے لیے نئے پیمنٹ سولوشنز کو فروغ دینے اور ہمارے فیول اسٹیشنوں پر جدید انداز میں ریوارڈ دینے کے تجربے کے قابل بنایا ہے۔ ویزا کے کنٹری منیجر برائے پاکستان کامل خان نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ہمیں اس پروموشن پر بہت خوشی ہے جو پاکستان میں خاص طور پر ہمارے کسٹمرز کے لیے ہے، ہم محمد رامش کو پہلی لکی ڈرا میں کام یابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ہمارے مزید کارڈ ہولڈرز بھی شیل کے اسٹیشنوں پر فیول کی خریداری کے ذریعے بڑے انعامات جیتیں گے، اس قسم کے اقدامات ویزا کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اپنی اکثر اوقات کی جانے والی خریداری کے لیے نقدی کے بغیر ادائیگیوں کو اختیار کریں، ضروری خریداری مثلاً ایندھن کی خریداری کے ساتھ اس پروموشن کو شامل کر کے ہم اپنے کارڈ ہولڈرز کو ا س بات کا موقع فراہم کر رہے ہیں کہ وہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ذریعے ایسے بہت سے نظر آنے والے اور نظر نہ آنے والے فوائد سے استفادہ کریں جن میں ریوارڈز کا حصول، سہولت، تحفظ اور کسی رکاوٹ کے بغیر تجربہ شامل ہیں۔
No comments:
Post a Comment