Sunday, February 3, 2019

محترمہ سعدیہ راشد کو جاپان کے اعلیٰ سول ایوارڈ ”دی آرڈراوف رائزنگ سن، گولڈ ریزوِد نیک ربن“ سے نوازا گیا

محترمہ سعدیہ راشد ایک کثیر الجہت شخصیت ہیں، انہوں نے مختلف میدانوں مختلف حیثیتوں سے خدمات انجام دینے کے ساتھ ہی جاپان اور پاکستان کے ثقافتی تعلقات اور دوستی کو مستحکم کرنے میں نمایاں کام کیا (توشی کازو آئی سو مورا)
 کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) شہنشاہ اور حکومت جاپان نے جاپان اور پاکستان کے ثقافتی تعلقات کو استوار کرنے 
اور دونوں ممالک کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمدرد پاکستان کی چیئرپرسن محترمہ سعدیہ راشد کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں جاپان کے اعلیٰ سول ایوارڈ ” دی آرڈر آف رائزنگ سن، گولڈ ریز وِد نیک ربن“ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ گزشتہ روز کراچی میں متعین جاپان کے قونصل جنرل مسٹر توشی کازو آئی سو مورا نے جاپانی قونصلیٹ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں محترمہ سعدیہ راشد کو دیا۔ اس ایوارڈ کا اجراء ۵۷۸۱ میں جاپان کے شہنشاہ میجی نے ملکی اور غیرملکی اہم شخصیات کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں کیا تھا۔ غیرملکی لوگوں کے لیے بلاشبہ یہ ایک اہم ایوارڈ ہے جو ایسی شخصیات کو دیا جاتا ہے جو اپنے اپنے ملک کی قابل قدر خدمات انجام دینے کے ساتھ جاپان سے بھی ان ممالک کے تعلقات کو خوش گوار اور مستحکم بناتے ہیں۔  اس حوالے سے اس ایوارڈ کے لیے محترمہ سعدیہ راشد کا انتخاب یقیناً برمحل اور درست فیصلہ ہے۔ آپ 2002 ءمیں پاکستان جاپان کلچر ایسوسی ایشن (PJCA ) کی نائب صدر منتخب ہوئیں۔ محترمہ سعدیہ راشد نے بہ حیثیت چانسلر ہمدردیونی ورسٹی جاپان اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے باہمی رابطوں کو فروغ دیا اور مشرق کے روایتی اور مقبول طریقہ علاج طب مشرق کی تعلیم و تربیت کا معیار بڑھانے میں بھی قابل ذکر خدمات انجام دیں۔ ناگہانی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بھی انہوں نے پاکستان اور جاپان کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ وہ اپنے والد محترم شہید حکیم محمد سعید کی طرح ایک کثیر الجہت شخصیت ہیں جو مختلف شعبوں میں اہم فرائض انجام دے رہی ہیں بہ الفاظ دیگر شہید حکیم محمد سعید کے مشن اور وژن کو لے کر بہ طریق احسن آگے بڑھ رہی ہیں۔اعلیٰ جاپانی ایوارڈ عطا کیے جانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاپان کے قونصل جنرل مسٹر توشی کازو آئی سومورا نے محترمہ سعدیہ راشد کو مبارک باد پیش کی اور کہا دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے محترمہ کی جو گہری وابستگی رہی ہے اس کے پیش نظر وہ بجا طور پر اس ایوراڈ کی مستحق ہیں۔ مسٹر آئی سومورا نے مزید کہا کہ جاپان اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا آغاز سابق گورنر سندھ شہید حکیم محمد سعید نے کیا اور اپنی بیٹی سعدیہ راشد کو بھی جاپانی کلچر سے روشناس کرایا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ سعدیہ راشد اپنے والد محترم کی اس میراث کو بہ خوبی لے کر چل رہی ہیں۔ تقریب میں ہم درد پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او اُسامہ قریشی ،ڈاکٹر نویدالظفر، سینئر متولی، فاطمہ منیر احمد، متولیہ، ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن ، ہم درد فاﺅنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل فرخ امداد، ہمدرد یونی ورسٹی ہسپتال کے سربراہ بریگیڈیر (ر) ریاض الحق، ہمدرد کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان، سابق سینیٹر عبدالحسیب خان اور دیگر مہمانان گرامی نے بھی شرکت کی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...