Saturday, February 2, 2019

پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر (بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کے خفیہ خانوں سے 105 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی حشیش (چرس) برآمد کر کے2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران مسافر کوچ میں سوار ایک مسافر سے 3 کلو گرام حشیش (چرس) برآمد کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت قریباً دو کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات، کوچ اور3 اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...