Monday, February 4, 2019

چوتھا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپT20 نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر بروز ہفتہ9 فروری کو ہوگا۔ اقبال قاسم

 ٹورنامنٹ کے میچز نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس، یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس، لانڈھی جیم خانہ، ٹی ایم سی گراﺅنڈ، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے اور اس ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک کے افسران اور ملازمین کو کھیلنے کا موقع ملے گا، ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلاجائے گا، ٹورنامنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) چوتھا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ T20 انٹر گروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بروز ہفتہ9 فروری 3 بجے دن نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر ہوگی۔ یہ اعلان ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم نے ٹورنامنٹ کمیٹی کی میٹنگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں 21 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، ٹورنامنٹ میں ٹیمیں چار گروپوں میں تقسیم کی گئی ہیں، گروپ اے میں آئی بی جی یونائٹیڈ، آئی ٹی انٹرپڈ ٹائیگر، ڈیجیٹل ڈائنامیٹ، آپریشن واریر، بورڈ فلکن، گروپ بی میںسی ایم جی تھنڈر، کمپلائنس ڈیفنڈر، ایس کیو جی شان دار، آڈٹ اسپارٹنس، ساﺅتھ ریجن، گروپ سی میں آر ایم جی مارویکس، ایچ آر ایم ہائٹ رائزر، اے آر جی گلوریز، اعتماد، ایف سی جی کنگ، لیگل لجنڈز، گروپ ڈی میں سی آر بی جی واریر، ٹریژری لائز، لاجسٹک لائز، سی بی جی واریر، ویسٹ ریجن شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے میچز ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ اقبال قاسم نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے میچز نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس، یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس، لانڈھی جیم خانہ، ٹی ایم سی گراﺅنڈ، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے اور اس ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک کے افسران اور ملازمین کو کھیلنے کا موقع ملے گا، ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلاجائے گا۔ اجلاس میں ارشد حسین، محمد جاوید، انور فاروقی، سعید آزاد، سید ابوذر امراﺅ، افشاں شکیل، زاہد شہاب، سلیم ولی، عارف بھوپالی، علیم موسیٰ، سمیر سلیم، قمر علی سمیر جانسن، سلمان حسین کاظمی اور دیگر کو اہم ذمے داریا ں دی گئیں۔ 3:00 بجے دن ٹورنامنٹ میں تمام شریک21 ٹیمیں افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گی۔ اس موقع پر مارچ پاسٹ ہوگا اور قومی نغموں کی دھنیں بجائی جائیں گی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...