سی ایس آر ایوارڈ کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، زبیدہ جلال، سردار مسعود خان و دیگر کی شرکت، عوامی فلاح کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔صدر مملکت
صدر مملکت کے ساتھ 11 ویں سی ایس آر ایوارڈ تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ساتھ گروپ فوٹو |
اسلام آباد (نیوز اپ ڈیٹس) اسلام ایک مکمل دین اور ضابطہ حیات ہے، کوئی معاشرہ عوامی فلاح کے نظام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کی جانب سے منعقدہ 11ویں کارپوریٹ سوشل رسپانس بلیٹی سمٹ اور ایوارڈز2019ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال و صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران57 ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں نے گزشتہ سال2019ءکی خد مات پر کارپوریٹ سوشل رسپانس بلیٹی کے 30 مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ حاصل کیے۔ جن اداروں کو ایوارڈ دیے گئے ان میں آرکروما پاکستان لمیٹڈ، اٹلس ہنڈا لمیٹڈ، برجر پینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، بحریہ فاؤنڈیشن، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ، برہان گیس کمپنی، کراﺅن گروپ آف کمپنیز، چائنا تھری گورجیز ساؤتھ ایشیاء انویسٹمنٹ لمیٹڈ، ڈی پی ورلڈ، دیوان سیمنٹ، ڈاکٹر عیسیٰ لیب،ایکو بیگس،اینگرو فوڈز لمیٹڈ، اینگرو فاؤنڈیشن، ای ایم سی ویسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، ایف ایف سی انرجی، ہم درد پاکستان، ہاشو گروپ، انڈس موٹر کمپنی، جاویدان کارپوریشن لمیٹڈ، کے الیکٹرک لمیٹڈ،کولڈ کرافٹ، کوہ نور میپل لیف گروپ، کوہاٹ سیمنٹ لمیٹڈ، لکی ٹیکس پاکستان، لکی ٹیکسٹائل ملز، لبرٹی ملز، مدینہ گروپ آف انڈسٹریز، مدینہ فاؤنڈیشن، مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ، مریم علی محمد ٹبا فاؤنڈیشن، ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، محمود ٹرسٹ، نیشنل بینک آف پاکستان، نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ پریس، این آئی سی وی ڈی، نیسلے پاکستان لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان کیبلز لمیٹڈ، پٹیل اسپتال، فلپس مورس پاکستان لمیٹڈ، پریمیئر کیبل پرائیویٹ لمیٹڈ، روٹس انڑنیشنل اسکولز، روٹس اسکول سسٹم، سکپا انکس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، صداقت لمیٹڈ، تارا گروپ پاکستان، دی حب پاور کمپنی لمیٹڈ، ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ، تھر فاؤنڈیشن، سیرل کمپنی لمیٹڈ اور یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کمپنی شامل ہیں۔ اس موقع پر سماجی خدمات پر ہم درد پاکستان کے بانی شہید حکیم سعید کو بھی ان کی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔
No comments:
Post a Comment