Monday, February 11, 2019

پاکستان نرسنگ کونسل نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ میں داخلوں کی اجازت دے دی

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان نرسنگ کونسل کی جانب سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ میں داخلے شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔جس کے بعد جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بیچلرز اور ماسٹرز کے داخلے کرسکے گی ۔اس ضمن میں بیچلرز آف نرسنگ کے لیے سو جب کہ ماسٹرز پروگرام کے لیے پندرہ نشستیں مختص کی گئی ہیں ۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ مکمل طور پر داخلوں کے لیے تیار ہے اور ہم امید رکھتے ہیں یہاں سے تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے طلبہ ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں گے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...