Saturday, February 16, 2019

الشیخ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد بابرکت ہوگی، شیخ ابو زبیر

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد ان شاءاللہ تعالیٰ پاکستان کی ریاست اور عوام کے لیے بابرکت ثابت ہوگی، پاکستان کے عوام کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مکة المکرمہ اور مدینہ الرسول ﷺ کی حامل سر زمین اور اُس کے حکم ران ہمارے لیے انتہائی معزز اور محترم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار الرزین ٹرسٹ کے چیئرمین اور جامع مسجد الرزین کے خطیب شیخ الحدیث شیخ ابو زبیر حسین نے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا۔ شیخ ابو زبیر حسین نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ہزاروں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جو ہمارے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی جانب سے ہماری قوم کے لیے ایک تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں محنت مزدوری کو بہت اہمیت دی گئی ہے، نبی آخرالزماں سیدالانبیاءمحمد مصطفی ﷺ نے اپنے ہاتھ مبارک سے ایک بے روزگار کو رسی اور کلہاڑی کا دستہ تیار کر کے دیا اور تاکید فرمائی کہ محنت کر کے روزگار کا بندوبست کرو، پاکستان کے عوام خوش نصیب ہیں کہ اُسی پاک سر زمین کے ولی عہد اُن کے لیے روزگار کے مواقع لے کر آ رہے ہیں۔ شیخ ابو زبیر حسین نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے عرب مہمان بھی پاکستان تشریف لائیں گے جس سے پاکستان میں دینی ماحول بننے کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے، عربوں کی یہ خوبی ہے کہ وہ ہر وقت اللہ پاک کے ذکر اور نبی اکرم ﷺ پر درود شریف بھیج کر اپنی زبان کو تر رکھتے ہیں یہ عمل پاکستانیوں کے لیے مفید ثابت ہوگا ان شاءاللہ۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...