کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) فیس بک میسنجر نے بھی بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا آپشن متعارف کرا دیا ہے۔ اسی لیے اب اگر آپ کسی کو غلطی سے یا غصے میں کوئی غیر اخلاقی پیغام بھیج بھی دیں تو پریشانی کی بات نہیں کیوں کہ یہ پیغام صرف دس منٹ کے اندر اندر ختم ہو سکتا ہے۔ یہاں ایک بات کا خیال رکھنے کی خاص ضرورت ہے اور وہ ہے وقت یعنی فیس بک کے میسنجر میں پیغامات ختم کرنے کا آپشن تو آ گیا ہے تاہم اس کا استعمال پیغام بھیجنے کے دس منٹ کے اندر اندر کیا جا سکتا ہے اس کے بعد نہیں۔ مثال کے طور پر آپ نے کسی کو کوئی ایسا پیغام بھیج دیا ہے جو آپ ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس پیغام پر کلک کریں۔ کلک کرنے پر آپ کے سامنے دو آپشنز آئیں گے ایک ہوگا ”سب کے لیے آپ کا پیغام ختم کردیا جائے“ جب کہ دوسرا آپشن یہ ہوگا کہ ”آپ کا پیغام آپ کے لیے ختم کردیا جائے۔“ آپ کو اس میں سے ایک آپشن منتخب کرنا ہوگا اور وہ پیغام غائب ہو جائے گا۔
اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
کچھ مالی مسائل تھے جن کی وجہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس ملنے میں تاخیر ہوئی، ایک دو روز میں الاﺅنس کی تمام رقم ملنا شروع ہو جائے گی، ترجمان ک...
-
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 ٹوئٹر https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAG...
-
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کر کے 5 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ایک ...
No comments:
Post a Comment