Tuesday, February 12, 2019

کورنگی ساڑھے پانچ سے6 نمبر مارکیٹ تک 400 سے زائد دکانوں اور مکانات کو بغیر کسی نوٹس کے سامان سمیت مسمار کر دینا سراسر ظلم ہے۔ عالم حسین جان

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) کورنگی ویلفیئر ایسوسی ایشن جناح مارکیٹ کے صدر عالم حسین جان نے کہا ہے کہ کورنگی ساڑھے پانچ سے6 نمبر مارکیٹ تک400 سے زائد دکانوں اور مکانات کو بغیر کسی نوٹس کے سامان سمیت مسمار کر دینا سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دکانیں 1962ءسے قائم تھیں اور1992ءمیں کے ایم سی نے انہیں ریگولائز کے آرڈر بھی جاری کیے تھے اور اس کے چالان بھی جمع کرائے گئے تھے۔ عالم حسین جان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی کی ہدایت پر فٹ پاتھ خالی اور سن شیڈ ہٹا دیے گئے تھے اور دکان داروں نے معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھا ہوا تھا مگر اچانک2 جنوری کو اینٹی انکروچمنٹ سیل کا انچارج دلدار شاہ، کے ڈی اے کورنگی ایکسئین رشید شیخ، جعلی ڈائریکٹر کے ڈی اے کاشف، رئیس امیرو کے ایم سی انکروچمنٹ ڈائریکٹر مشرف اور عملے کے دیگر افسران نے بھاری مشینری اور پولیس کے ساتھ پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ دکان داروںکو سامان نکالنے کا موقع بھی نہیں دیا۔ پولیس کی جانب سے دکان داروں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور اسلحہ بھی تان لیا گیا جس سے افرا تفری مچ گئی، لوگ اپنی جانیں بچا کر بھاگے جب کہ کئی دکان دار گر گئے اور دکان داروں کو ہارٹ اٹیک بھی ہوا۔ عالم حسین جان نے کہا کہ انکروچمنٹ کے عملے نے بیس لاکھ سے پچاس لاکھ تک کی مالیت کی اسپیئر پارٹس، موٹر مکینک، جنرل اسٹورز، میڈیکل اسٹورز، ہوٹل، ریسٹورنٹ، فاسٹ فوڈ، باربی کیو، بیکری، مٹھائی، آلات جراحی، پان شاپ، دودھ کی دکانیں، ہیئر ڈریسرز، الیکٹرونکس، بیلنس، کمپیوٹر کی دکانوںکو اور ہر دکان میں موجود دس سے بیس لاکھ روپے تک کے سامان سمیت مسمار کر دیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ اس کے علاوہ مکانات کے ساتھ نقد رقم، زیورات، فرنیچر اور دیگر گھریلو سامان کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا گیا، اس آپریشن میں دکانوں اور مکانوں کے آدھے بچے ہوئے حصے کو صاف کر دیا گیا جو حصے آگے سے ہٹ کر تھے ان کو دوبارہ16 جنوری کو آپریشن کر کے مسمار کر دیا گیا۔ عالم حسین جان نے کہا کہ برسوں کی محنت مشقت کی کمائی سے جما ہوا کاروبار پل بھر میں اجاڑ دیا، بیوی، بچے اور بزرگ والدین روڈ پر آگئے، گھروں میں بھوک افلاس سے فاقے کرنے پر مجبور کردیے گئے ہیں، روزگار کو تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہوتی ہے مگر حکومت ہمارے ساتھ جنگی قیدیوں والا سلوک کر رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...