Thursday, February 7, 2019

کے الیکٹرک کی جانب سے اللہ بخش گوٹھ، گڈاپ میں 1500 سے زائد نئے کم قیمت میٹرز کی تنصیب مکمل

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) کے الیکٹرک نے گڈاپ کے علاقے اللہ بخش گوٹھ میں1500 سے زائد نئے کم قیمت میٹرز کی کام یاب تنصیب کے ذریعے بجلی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ اس دوران غیر قانونی کنڈوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرنے کے بعد کنڈوں سے پاک ایرئیل بنڈلڈ کیبلز (اے بی سی) بھی نصب کیے گئے جس سے 10,000 سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ اللہ بخش گوٹھ کے مکینوںکی جانب سے اس سنگ میل کا جشن منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کے الیکٹرک کی انتظامیہ اور مقامی افراد نے شرکت کی اور مختصر وقت میں اس پروجیکٹ کی تکمیل پر کے الیکٹر ک کی کوششوں کو سراہا۔ اس سے قبل اللہ بخش گوٹھ میں غیر قانونی کنکشنز کی بہتات اور بجلی چوری کی شرح بہت زیادہ تھی جو اطراف کے علاقوں میں فالٹس اور ٹرپنگ کا باعث بن رہی تھی۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کے ذریعے کے الیکٹرک نے اللہ بخش گوٹھ کے مکینوں کے لیے قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کو مستحکم بنایا ہے، ہمارے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی حوصلہ افزائی کے الیکٹرک کو اس طرح کی مزیدکمیونٹیز کو بہتر بنانے کے قابل بنائے گی اور ہماری ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ وہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پروجیکٹ ”اجالا“ پر عمل درآمد زور و شور سے جاری رکھیں، کے الیکٹرک ان علاقوں میں نقصانات اور بجلی چوری کم کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ کرنے کے لیے مسلسل ایرئیل بنڈلڈ کیبلز نصب کر رہا ہے۔ کے الیکٹرک اسی قسم کے پروجیکٹ متعدد دیگر علاقوں میں بھی کام یابی سے انجام دے چکا ہے جن میں قلندر آباد، مغل ہزارہ گوٹھ، جونیجو ٹاو ¿ن، روزی گوٹھ اور چشتی نگر شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...