پہلے میچ میںسی آر بی جی واریر نے ٹریژری بلز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے دی اور سی آر بی جی کے ثاقب زار نے میدان مار لیا، میچ آف دی میچ کے حق دار بنے، دوسرے میچ میں ایچ آر ایم جی رائزر نے ایف سی جی کنگ کو 2 وکٹوں سے شکست دی اس میچ کے مین آف دی میچ راشد علی قرار پائے، تیسرے میچ میں اے آر جی گروپ نے لیگل لجینڈز کو 21 رنز سے شکست دی اور اے آر جی کے محمد مشکور مین آف دی میچ قرار پائے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹر گروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سی آر بی جی واریر نے ٹریژری بلز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے دی اور سی آر بی جی کے ثاقب زار نے میدان مار لیا، مین آف دی میچ کے حق دار بنے سی آر بی جی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 167 رنز اسکور کیا ثاقب زار نے5 چوکوں3 چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے جب کہ قیصر ستار اور عبدالعلیم نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ٹریژری بلز نے مقررہ اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر158 رنز اسکور کیا۔ محمد خالق الزماں نے7 چوکوں3 چھکوں کی مدد سے88 رنز بنائے، سرمد تالپور نے 22 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے میچ میں ایچ آر ایم جی رائزر نے ایف سی جی کنگ کو 2 وکٹوں سے شکست دی اس میچ کے مین آف دی میچ راشد علی قرار پائے۔ ایچ آر ایم جی نے ٹاس جیت کر ایف سی جی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ ایف سی جی نے مقررہ اوورز میں4 کھلاڑیوں کے نقصان پر166 رنز اسکور کیا۔ فرخ شاہد نے10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے86 علی شاہ نوید نے ایک چوکے کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ جواب میں ایچ آر ایم رائزر نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور مکمل کیا۔ راشد علی نے3 چوکوں کی مدد سے57 راحیل حسین نے4 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے جب کہ وقار احمد اور محمد عمران نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسرا میچ لانڈھی کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا گیا۔ اس میچ میں اے آر جی گروپ نے لیگل لجینڈز کو 21 رنز سے شکست دی اور اے آر جی کے محمد مشکور مین آف دی میچ قرار پائے۔ لیگل لجینڈز نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اے آر جی گروپ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر168 رنز بنائے۔ محمد مشکور نے12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے66 گیندوں پر سنچری بنائی اور ٹاپ اسکورر رہے۔ عدیل ناصر میر نے25 رنز دے کر 4 مرزا قاسم بیگ نے 38 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں لیگل لجینڈز مقررہ اوورز میں6 کھلاڑیوں کے نقصان پر147 رنز ہی بنا سکی۔ حسین ارشاد نے4 چوکوں کی مدد سے31 محمد زین نے 28 رنز بنائے جب کہ نعیم انجم نے13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ امپائرنگ نذیر بٹ، محمد اصغر، شامی انصاری اور عزیزالرحمن نے کی جب کہ اسکورر کے فرائض سید تیمور عالم اور سید افراسیاب عالم نے سرانجام دیے۔
No comments:
Post a Comment