گلستان جوہر بلاک5 سے گزرنے والی30 انچ قطر کی سیوریج لائن جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دھنس گئی تھی جس کے باعث بلاک4 موسمیات اور اسکیم 33 سمیت گلستان جوہر کے کئی علاقے میں سیوریج اوور فلو کی شکایات پیدا ہوگئی تھیں۔ اس لائن پر بلاک5 میں علاقے کے رہائشیوں نے چہار دیواری تعمیر کر کے اراضی پر قبضہ کر لیا تھا جس کے باعث ایک مکان کے برآمدے کے نیچے موجود لائن دھنس گئی اور کئی فٹ گہرا گڑھا پڑگیا
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) واٹر بورڈ نے گلستان جوہر میں دھنسنے والی سیوریج لائن پر قائم تجاوزات گرادی گئیں، علاقے میں سیوریج اوور فلو کے خاتمے کا کام ہفتے کی رات تک مکمل کر لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک5 سے گزرنے والی30 انچ قطر کی سیوریج لائن جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دھنس گئی تھی جس کے باعث بلاک4 موسمیات اور اسکیم 33 سمیت گلستان جوہر کے کئی علاقے میں سیوریج اوور فلو کی شکایات پیدا ہوگئی تھیں۔ اس لائن پر بلاک5 میں علاقے کے رہائشیوں نے چہار دیواری تعمیر کر کے اراضی پر قبضہ کر لیا تھا جس کے باعث ایک مکان کے برآمدے کے نیچے موجود لائن دھنس گئی اور کئی فٹ گہرا گڑھا پڑگیا۔ واٹربورڈ کے عملے نے اطلاع ملتے ہی مزید علاقوں کو اوور فلو کی شکایات سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر علاقے سے گزرنے والا سیوریج کے پانی کا نکاس متبادل ذریعے سے ممکن بنا دیا جب کہ پائپ لائن پر تعمیر کی گئیں کئی چہار دیواریاں بھاری مشینری کی مدد سے منہدم کر دیں جب کہ لائن کی تبدیلی کے لیے فوری طور زمین کی کھدائی شروع کر دی اور پائپ بچھانے کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لائن کی تبدیلی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مذکورہ مقام سے قریب گزرنے والی فراہمی آب کی لائن کو بھی سیوریج لائن دھنسنے کے باعث نقصان پہنچا تھا جس کی مرمت بھی کی جا رہی ہے۔
No comments:
Post a Comment