Friday, March 24, 2017

Displaying REF NO 098 Photo 24 March.jpg

حکومتی ایوانوں سے کچرا صاف کرنے کےلئے عوام 2018کے انتخابات میں جھاڑوں لیکر نکلیں: الطاف شکور 

اسمبلیوں کے اندر موجود کچراصاف کئے بغیر شہر سے کچرا صاف نہیں ہوسکتا ۔ مظلوم عوام کو متحد ہوکرکرپشن کے بتوں کو توڑنا ہوگا
عام انتخابات میں پاسبان ان تمام پارٹیوں سے اتحاد کریگی جو ملک اور قوم کےلئے مخلص ہیں: صدر پاسبان پاکستان 
 عمران خان پہلے اپنی پارٹی سے کرپشن ختم کریں اس کے بعد کرپشن کے خلاف تحریک چلائیں : اظہر جمیل :سینئربزرگ سیاستدان
شاہنواز بھٹو کالونی میں استقبالیہ کی تقریب سے عثمان معظم صدیقی ،عبدالحاکم قائد ،سردار ذوالفقار و دیگر رہنماﺅں کا خطاب

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں سے ملک و قوم کو چھٹکارہ دلانے کےلئے پاسبان ان تمام پارٹیوں سے اتحاد کریگی جو ملک اور قوم کےلئے مخلص ہیں ۔ جب تک اسمبلیوں میں کچرا صاف نہیں ہوگا اس وقت تک شہر کا کچرا صاف نہیں ہوسکتا کیونکہ اصل کچرا حکومتی ایوانوں میں ہیں۔حکومتی ایوانوں سے کچرا صاف کرنے کےلئے عوام 2018کے انتخابات میں جھاڑوں لیکر نکلیں ۔ عوام کو مہاجر ،بلوچ ،پٹھان ،سرائیکی ،سندھی ،ہزارے وال ،افغانی ،شیعہ ،سنی ،دیوبندی اور بریلوی میںتقسیم کرکے مسلمانیت اور پاکستانیت ختم کردی گئی اور انہیں آپس میں لڑایا گیا ۔ملک بھر کے مظلوم عوام کو متحد ہوکران بتوں کو توڑنا ہوگا اور کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کےلئے میدان عمل میں آنا ہوگا ۔عوام کو اب تک نہ حقوق ملے اور نہ ہی بجلی ،پانی صحت صفائی کے مسائل سے نجات ملی ۔ پاسبان ،عام لوگ اتحا د اور اس میں شامل دیگر چھوٹی جماعتیں2018کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لےںگی اور قوم کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒکا پاکستان اور علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر دیگی۔وہ شاہنواز بھٹو کالونی میں پاسبان کے زیر اہتمام دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر پاسبان پاکستان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم صدیقی ،سابق قومی محاذ آزادی کے لیڈر معراج محمد خان کے دیرینہ ساتھی و سینئر سیاستدان و عام لوگ اتحاد کے رہنما اظہر جمیل ،پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد ،جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے آرگنائزر سیف الاسلام بخاری نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر محمد رضوان الحق ،محمد اسلم ،محمد مرسلین و دیگربھی موجود تھے ۔ عثمان معظم صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے حقوق غضب کرنے والے شریف اور عوام کا حق مانگنے والے مجرم بنادیئے جاتے ہیں ۔ پاسبان پاکستان غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے ۔ چھوٹی جماعتوں کا اتحاد مظلوم عوام کےلئے امید کی کرن ہے ۔ بزر گ سیاستدان اظہر جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان پہلے اپنی پارٹی سے کرپشن ختم کریں اس کے بعد کرپشن کے خلاف تحریک چلائیں ۔ریٹاڈ جسٹس وجیہہ الدین احمد نے آمرانہ حکومت کے ہاتھوں حلف اٹھانے سے انکار کرکے جمہوریت پسندی کا واضح ثبوت دیا تھا ۔آج پورا ملک کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے ۔ پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد اور جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے تو تمام مظلوموں کو متحد کرکے سڑکوں پر لائیں گے ۔ عوام کے پاس ووٹوں کی طاقت ہے ۔عوام اپنی طاقت کا پہچانیں ۔ حکمران طبقے کو ووٹ کی بھیک مانگنے انہی عوام کے پاس آنا ہوگا ۔


No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...