سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی رجسٹری کے باہر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رکھی گئیں رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹادیا گیا
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی رجسٹری اور اس سے متصل عمارتوں کے باہر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رکھی گئیں رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹادیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی بل بورڈز اور سائن بورڈز کی تنصیب کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں کنٹونمنٹ بورڈ کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنی حدود سے غیرقانونی بورڈز ہٹا دیئے ہیں تاہم شہر کی مختلف شاہراہوں پر بعض عسکری اداروں نے بھی غیرقانونی بورڈز لگا رکھے ہیں جنہیں بل سائن بورڈز ہٹانے کے لئے خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ عمارتوں پر بڑے بڑے بورڈز لگادیئےاورفٹ ہاتھوں پر چلنے کی جگہ بھی نہیں چھوڑی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 5 سال میں بل بورڈز سے کتنا منافع کمایا اور کہاں خرچ کیا گیا اور کراچی میں تمام اداروں سے بل بورڈز سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ریکارڈ طلب کرلیا۔سماعت کے دوران جسٹس امیرہانی نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ سے متصل فٹ پاتھ سے رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائی جائیں، ان کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھ پر رکھے گئے سیمنٹ کے بلاکس عام شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ہیں، اس لئے تمام رکاوٹیں ہٹا کرراستے کو عوام کے لئے کھولا جائے۔ عدالتی حکم پر انتطامیہ نے فوری طور پر تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں۔اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Tuesday, March 14, 2017
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
ماہرین کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ ایک آرٹ ہے جس کو سیکھنے سے انسان میں شعور بیدار ہوتا ہے کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی...
-
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) شہر قائد میں گیس پریشر میں کمی کے سبب مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق گیس پریشر میں ک...
No comments:
Post a Comment