چیئر مین بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر شاہ فیصل کالونی کی مختلف شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن
سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے ٹھیلے پتھاروں کے علاوہ محکمہ ایڈورٹائز منٹ کی جاری مہم کے دوران بینرز اور سائن بورڈز کا بھی خاتمہ کردیا گیا
ضلع کورنگی کی حدود میں تجاوزات سمیت عوامی سہولت کی راہ میں رکاوٹ بننے والے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کو یقینی بنا یا جائے ۔سید نیئررضا
میونسپل قوانین کے تحت مرتکب افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت ، اشتہاری بورڈز اور بینرز پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)چیئر مین بلدیہ کورنگی کی ہدایت محکمہ انسداد تجاوزات شاہ فیصل زون نے مختلف شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ اور محکمہ ایڈورٹائز منٹ کے تحت غیر قانونی طور پر شاہراہوں پر آویزاں بینرز اور سائن بورڈ اُتار لئے گئے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کی حدود میں تجاوزات سمیت عوامی سہولت کی راہ میں رکاوٹ بننے والے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوامی سہولتوں کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے انسدات تجاوزات ،محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے تحت جاری آپریشن اور بلدیہ کورنگی کے تحت علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔چیئر مین سید نیئر رضا نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے علاقائی ترقی اور عوام کو سہولت کی فراہمی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کو قطفی برداشت نہیں کیا جائیگا ،شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کو تجاوزات اور رکاوٹوں سے مکمل پاک کیا جائے اس موقع پر انہوں نے محکمہ ایڈورٹائز منٹ کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنا یا جائے اور ضلع کورنگی کی حدود میں اشتہاری بورڈ ز اور بینرز آویزاں کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لایا جائے ۔پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی
No comments:
Post a Comment