Friday, March 24, 2017

Displaying Untitled-1 copy.jpg

دفاع وطن کی خاطر جان کے نذرانے پیش کرنے والے ملک و قوم کی محسن ہیں، مفتی یوسف قصوری 

 نفاذ اسلام ہی استحکام پاکستان کا راستہ ہے، مرکزی جمعیت اہل حدیث
ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں ”دفاع وطن کانفرنس“ سے مرکزی جمعیت کے رہنماﺅں کا خطاب 

کراچی ( نیوز اپ ڈیٹس) مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ دفاع وطن کی خاطر جان کے نذرانے پیش کرنے والے ملک و قوم کی محسن ہیں ، ہم ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے جان کی بازی لگانے کا عزم رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ گروہی سوچ کے اسیر ملک کے لئے بڑا اندرونی خطرہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز مرکز ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں ” دفاع وطن کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے سید عامر نجیب، مولانا افضل سردار، محمد اشرف قریشی، مولانا محب اللہ، مولانا نعمان اصغر، مولانا سلمان احمد ، مولانا اسحاق نذیر ، ایم مزمل صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مفتی یوسف قصوری نے کہا کہ آپریشن رد الفساد سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو قوم احسان مندی کی نظر سے دیکھتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا اپنا قبلہ درست کرے ملک کے دفاع کے لئے قربانیاں دینے والے ہمارے اصل ہیروز ہیں ۔ ناچ گانے والوں کو قوم کا ہیرو بنا کر پیش کرنا ظلم کی بات ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے وہ سائنسدان جنھوں نے میزائل ٹیکنالوجی میں ملک کا نام روشن کر رکھا ہے وہ اس قابل ہیں کہ انھیں قوم کے سامنے رول ماڈل بنا کر پیش کیا جائے ۔ مفتی یوسف قصوری نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے قوم کے اتحاد و یکجہتی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ جو عناصر مذہب ، مسلک ، برادری اور زبان کی بنیاد پر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں وہ دراصل ملک کے دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ وطن کی مضبوطی اور استحکام کا اہم ترین تقاضہ ہے کہ اس مقصد کی تکمیل کی جائے جس کے لئے ملک حاصل کیا گیا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ نفاذ اسلام ہی استحکام پاکستان کا راستہ ہے ۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...