Thursday, March 16, 2017

آرٹس کونسل کراچی کی قومی ثقافتی کانفرنس میں صدر مملکت اور وزیراعظم کی شرکت متوقع 

11تا 13اگست کو منعقد ہونے والی کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور آزادکشمیر کے وزیراعظم کو بھی مختلف سیشن میں شرکت کے لئے دعوت دی گئی ہے

کراچی(نیوز اپ ڈیٹس)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی قومی ثقافتی کانفرنس میں صدر مملکت اور وزیراعظم کی شرکت متوقع ہے جو 11 تا 13 اگست کو منعقد ہو گی۔جب کہ چاروں وزرائے اعلی اور آزادکشمیر کے وزیراعظم کو بھی مختلف سیشن میں شرکت کے لئے دعوت دی گئی ہے۔یہ کانفرنس پاکستان کی اکائیوں میں اتحادویکجہتی اور فیڈریشن کو مضبوط کر نے کا موجب ثابت ہوگی۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر ثقافت سندھ سردار شاہ میزبان کے طور پر اس کانفرنس کی سر پر ستی کریں گے اس حوالے سے وزیر ثقافت سید سردار شاہ سے تفصیلی ملاقات ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے گورننگ باڈی کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی۔جوائنٹ سیکرٹری قدسیہ اکبر۔خازن شہناز صدیقی اور ممبران گورننگ باڈی طلعت حسین،خالد آرائیں،کاشف گرامی،راشد عالم،بشیر سدوزئی، اسجد بخاری،شکیل خان، سہیل احمد،حسینہ معین،ڈاکٹر ایوب شیخ،اقبال لطیف ، سید سعادت حسین جعفری نے شرکت کی۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل اس سال ایک نئی روایت قائم کرنے جا رہی ہے پہلی مرتبہ ملکی سطح پر قومی ثقافتی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔چند روز قبل گورنر سندھ محمد زبیرکے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بھی اس پر غور ہوا اور ان کے توسط سے وزیر اعظم پاکستان کو کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شر کت کی دعوت دی گئی جبکہ وزیر اعظم اور صدر مملکت کے ساتھ بھی ہونے والے اجلاسوں میں اس کانفرنس کے حوالے سے بات ہوئی۔جس کے افتتاحی اور اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کے لئے وزیر اعظم اور صدر مملکت کی شرکت متوقع ہے۔دونوں شخصیات کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا گیا اور حکومتی سطح پر مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔ اس قومی سطح کے پروگرام میںچاروں وزرائے اعلی بھی شرکت کریں گے۔احمد شاہ نے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقادوقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔آج بعض لوگ ملک کے مختلف علاقوں اور صوبوں میں زبانوں کی بنیاد پر فیڈریشن کے اساس کو کمزور کر نے کی کوشش کررہے ہےں۔یوم آزادی کے حوالے سے اگست میں اس کانفرنس کا انعقادکا مقصد تمام اکائیوں اور زبانیں بولنے والوںکو ایک جگہ پر جمع کر نا اور پاکستان کی تمام زبانوں اور ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ جس میں تمام صوبوں کے چیف ایگزیکیٹو بھی موجود ہوںگے۔ اس میں قومی پالیسی ترتیب دی جائے جس سے قومی یکجہتی کو فروغ حاصل ہو۔ اس حوالے سے تمام صوبوں کے دانشور حضرات سے رابطہ ہے ان کی رائے اور تجاویز جمع کی جارہی ہیں۔ایسی تجاویزات مرتب کی جائیں گی جس سے پاکستان کی اکائیوں میں انصاف کی بنیاد پراتحاد اور فیڈریشن مضبوط اور قومی یکجہتی کو فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان کی تمام زبانوں اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنا ہے ۔ آرٹس کونسل کی یہ کانفرنس ملکی یکجہتی کے فروغ اور مختلف اکائیوں کے درمیان رابطے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔ صدر آرٹس کونسل نے کہا کہ اس قومی سطح کی کانفرنس کے انعقاد کے لئے تمام ممبران گورننگ باڈی اور متحرک ممبران و تمام کمیٹیوں کے ممبران کام شروع کر دیںتاہم ا س پروگرام کو شایان شان بنایا جا سکے۔ 

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...