Tuesday, March 14, 2017

سپریم کورٹ کا بل بورڈز سے متعلق جمع ہونے والے ریونیو کا 5 سالہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم فٹ پاتھوں پر چلنے تک کی جگہ نہیں چھوڑی گئی آخر یہ پیسے کس کی جیب میں گئے یا استعمال ہوئے،عدالت کے ریمارکس 

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) سپریم کورٹ نے شہر بھر میں لگے بل بورڈز اور سائن بورڈز سے متعلق کیس کی سماعت پر بل بورڈز سے متعلق جمع ہونے والے ریونیو کا 5 سالہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔منگل کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل 3 رکنی بینچ کی عدالت میں بل بورڈز اور سائن بوردز سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے رپورٹ جمع کرادی گئی رپورٹ میں بتایاگیا کہ شہر بھر سے بل بورڈز ہٹا دئے گئے ہیں۔ عدالت میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے دوران سماعت حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل سے پوچھا کہ سائن بورڈز سے آپ نے کتنے پیسے کمائے ہیں کیا پیسوں کا ریکارڈ دینا اتنا مشکل کام ہے ۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلڈنگز پر اتنے بڑے بڑے سائن بورڈز لگائے ہیںکیا آپ نے کسی اور ملک میں ایسے بورڈز دیکھے ہیںدیکھے ہیں۔ فٹ پاتھوں پر چلنے تک کی جگہ نہیں چھوڑی گئی آخر یہ پیسے کس کی جیب میں گئے یا استعمال ہوئے۔ ہمیں پتا کر کے بتائیں بل بورڈز سے کتنا ریونیو جمع کیا گیا ۔عدالت کا کہنا تھا کہ ہمیں جمع ہونے والے ریونیو کا 5 سالہ ریکارڈ پیش کریں۔ عدالت نے تمام تفصیلات وفاق اور صوبائی حکومتوں سے طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...