Tuesday, March 14, 2017

سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایم لا کالج کے طلباءکو امتحانات میں شرکت کی اجازت دے دی 

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایم لا کالج کے طلبہ طالبات کو امتحانات میں فیل قرار دئے جانے اور شرکت کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر22 مارچ کو ہونے والے امتحان میں طلبہ و طالبات کو شرکت کی اجازت دیتے ہوئے مزید سماعت 4 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں ایس ایم لا کالج کے طلبہ و طالبات کو امتحانات میں فیل قرار دینے اور شرکت کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں 2 سو سے زائد طلبہ کو 22 مارچ کے امتحانات میں شرکت کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست لگائی گئی تھی طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمیں جامعہ کراچی نے ابھی تک ایڈ مٹ کارڈ بھی جاری نہیں کئے 2014 اور 2015 کے طلبہ سے جامعہ کراچی امتحان نہیں لے رہا پاکستان بار کونسل کے رول کے مطابق 40 نمبر حاصل کرنے والے قانون کے طالب علموں کو پاس قرار دیا جائے گا لیکن اس کے باوجود جامعہ کراچی نے 49 نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو فیل قرار دے دیا عدالت نے تمام طلبہ کو 22 مارچ کے امتحانات میں شرکت کی اجازت دے دی اور جامعہ کراچی کو حکم دیا کہ تمام طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ جاری کریں اور امتحانات میں شریک ہونے والے امیدواروں کے نتائج بھی نہ روکے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...