Tuesday, March 14, 2017

سندھ ہائی کورٹ نے قتل کے جرم میں سزائے موت اور جرمانے کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل منظور کرلی 

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)سندھ ہائی کورٹ نے قتل کے جرم میں سزائے موت اور جرمانے کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سیشن جج ملیر کو مقدمہ کے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میںقتل کے جرم میں سزائے موت اور جرمانے کی سزا پانے والے مجرم کی جانب سے دائر اپیل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے مجرم کی جانب سے دائر اپیل کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سیشن جج ملیر کو مقدمہ کے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کیا جبکہ پراسیکیوٹر جنرل اورایڈوکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ مجرم معراج کو مارچ2013ءمیں قائد آباد کے علاقے میں ایک شہری کو قتل کرنے کے جرم میںسیشن کورٹ ملیر نے سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر مجرم معراج نے سزاکے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...