Friday, March 17, 2017

جرائم کی روک تھام کیسے؟ پولیس کی قیمتی گاڑیاں افسران کے اہل خانہ کے زیر استعمال

کروڑوں روپے کی موبائل بکتر بند بھی علاقوں میں گشت کے بجائے با اثر افسران نجی استعمال میں رکھنے لگے

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)محکمہ سندھ پولیس میں پولیس موبائلوں کی شدید قلت اور قیمتی کاروں کا افسران کے زیر استعمال ہونے کے انکشاف کے بعد سندھ پولیس کے شعبہ حساس معلومات نے گاڑیوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ کروڑوں روپے کی گاڑیوں کی سالانہ خریداری کے باوجو د تھانوں میں پولیس کے پاس گشت کیلئے گاڑیاں موجود نہیں ہیں۔ اعلی افسران نے تعلقات استعمال کرنے کے ساتھ دبا ڈال کر نئی گاڑیاں گھروں پراہل خانہ کیلئے کھڑی کررکھی ہیں۔ چند ماہ قبل محکمے میں شامل کی جانیوالی موبائل بکتر بند بھی تھانوں کے بجائے افسران کے نجی استعمال میں ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے مذکورہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا بھی حکم دیا ہوا ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...