Tuesday, March 14, 2017

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا کیس میں سزائے موت پانے والے مجرمان کے خلاف دیگر مقدمات بحال کردیئے

کراچی (نیور اپ ڈیٹس) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا کیس میں سزائے موت پانے والے مجرمان کے خلاف دیگر مقدمات بحال کردیئے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے مجرمان سعدعزیز اور طاہرحسین عرف منہاس کے خلاف حیدری بم دھماکا، نارتھ ناظم آباد اورسمن آباد میں پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات کے بحال کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔سزائے موت پانےوالے5 مجرمان کا مقدمہ 2016 میں فوجی عدالت منتقل کیا گیا تھا، مقدمے اورمجرموں کی فوجی عدالت منتقلی کے باعث مقدمات کی سماعت روک دی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے ڈیڑھ برس بعد ایک بار پھر حیدری مارکیٹ میں بم دھماکا کیس، نارتھ ناظم آباد اور سمن آباد میں پولیس مقابلہ، تھانہ شارع فیصل میں نیوی کے کیپٹن ندیم احمد قتل کیس اور نیوکراچی میں پولیس محافظ وقار ہاشمی قتل کیس بحال کردیئے ہیں۔عدالت نے بم دھماکوں سمیت 5 مقدمات میں نامزد دیگر دہشت گردوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ دہشت گردوں میں حافظ عمر عرف جواد، علی الرحمن عرف ٹونا، سرفراز عرف حمزہ، کامران عرف عمران بھٹی، عامرعرف عباسی اور طیب داد شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...