Wednesday, March 15, 2017


Displaying Picture KMC Vetinary-15-03-2017.jpg


کراچی میٹرو پولیٹن کے محکمہ ویٹرنری نے کارروائی کے بعد ایک ہزار کلو گرام قبضے میں لے کر کراچی چڑیا گھر پہنچا دیا 

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) کراچی میٹرو پولیٹن کے محکمہ ویٹرنری نے کارروائی کے بعد ایک ہزار کلو گرام قبضے میں لے کر کراچی چڑیا گھر پہنچا دیا ۔تفصیلات کے مطابق سنیئر ڈائریکٹر ویٹرنری کے ایم سی ڈاکٹر فاروق جونیئر نے ایک کارروائی میں بدھ کے دن ناغے کے باوجود گوشت کاٹنے کی اطلاع پر بروقت کارروائی عمل میں لاکر گوشت قبضے میں لے لیا ۔سنیئر ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق جونیئر کے مطابق ایک ہزار 32کلو گرام قبضے میں لیا گیا گوشت کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا فاروق جونیئر کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی غیر قانونی طور پر گوشت کے ناغے والے دن گوشت کاٹنے پر 746کلو گرام گوشت قبضے میں لے کر عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ شہر میں موجود ایسے تمام خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی جاری رکھی جائے گی جہاں مضر صحت گوشت کاٹنے کے بعد بڑے سپر اسٹورز پر فراہم کیا جارہا ہے ۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...