اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Wednesday, March 15, 2017
صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، گورنر سندھ
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطہ میں گیم چینجر کی اہمیت رکھتا ہے منصوبہ کی تکمیل سے صوبہ میں معاشی و اقتصادی سرگرمیاں مزید تیز ہو جائیں گی ، ملک کا اقتصادی حب، کراچی جغرافیائی لحاظ سے پرکشش مقام پر ہونے کے باعث معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ با الخصوص کراچی میں امن و امان کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس ضمن میں ایران کے سرمایہ کار بھی ان پرکشش مواقع سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کاری کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل احمد محمدی سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات میں کیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے ، مشترکہ سرمایہ کاری اور میگا پروجیکٹس دو طرفہ تعلقات کی واضح عکاس ہیں ایران نے ہر مشکل مراحل میں پاکستان کی بھرپور اخلاقی و معاشی مدد کی با الخصوص قدرتی ناگہانی آفات میں صوبہ کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے ایران نے امداری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں سرمایہ کاری کے لئے بے پناہ مواقع دستیاب ہیں جن میں زراعت ، انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ ، توانائی ، تعلیم ، صحت سمیت دیگر شعبہ فوری منافع کی ضمانت ہیں جبکہ کم لاگت تعلیم یافتہ تجربہ کار ہیومن ریسورس سرمایہ کاروں کے لئے آئیڈیل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ایرانی سرمایہ کاری دو طرفہ تعلقات کے وسیع تر مفاد میں ہے ، غیر ملکی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ یقینی ہے ۔ اس موقع ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ ایران کے عوام اور حکومت پاکستان کو ترجیح دیتے ہیں، خطہ سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں ایرانی سرمایہ کاربھی سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیںبا الخصوص کراچی میں جہاں سرمایہ کاری کے لئے ایک ساز گار ماحول ہے ایرانی سرمایہ کار صوبہ میں زراعت ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ، صوبہ کی ترقی کے لئے تعاون جاری رکھیں گے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
کچھ مالی مسائل تھے جن کی وجہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس ملنے میں تاخیر ہوئی، ایک دو روز میں الاﺅنس کی تمام رقم ملنا شروع ہو جائے گی، ترجمان ک...
-
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 ٹوئٹر https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAG...
-
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کر کے 5 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ایک ...
No comments:
Post a Comment