Tuesday, March 14, 2017

بلدیہ فیکٹری کیس ،پولیس نے رضون قریشی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کردیعدالت نے مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)انسدادہشتگردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت پر پولیس کی جانب سے رضون قریشی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی ۔،عدالت نے مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔منگل کوجیل میں قائم انسدادہستگردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کا انکشاف کرنے والے ملزم رضوان قریشی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ۔رپورٹ میں پولیس کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ کوششوں کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا مفرور ملزمان میں کاشف صدیقی، اعجاز بابو اور سہیل عرف بھولا شامل ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہیں وقت دیا جائے ۔ عدالت میں رحمان بھولا زبیر چریا اور روف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمے میں رو ¿ف صدیقی کا نام نہیں ہے لیکن انھیں شامل تفتیش کیا گیا ہے ابھی روف صدیقی کو مقدمہ میں کلئیر نہیں کیا گیا ہے اعلی افسران سے مشاورت کی جائے گی جبکہ عدالت مقدمہ میں مفرور ملزم حماد صدیقی کے ریڈ وارنٹ جاری کر چکی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا جب ایف آئی ار میں آپکا نام نہیں تھا تو اپنے ضمانت کیوں حاصل کی جس پر روف صدیقی کا کہنا تھا میرا نام جے آئی ٹی میں شامل تھا اور خدشہ تھا کہ گرفتار نہ کر لیا جاوں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کی جائیں گی عدالت نے مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی واضح رہے سانحہ بلدیہ کیس میں ملزم رضوان قریشی کی جانب سے انکشافات کئے گئے تھے کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ حماد صدیقی کے کہنے پر لگائی گئی تھی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...