گرین لائن منصوبہ رواں برس کے آخر میں مکمل ہو جائے گا، گورنر سندھ
شہریوں کو جد ید ترین سفری سہولیات حاصل ہو نگی ،وفاقی حکومت کا کراچی کے شہریوں کے لئے یہ تحفہ ہے، محمد زبیر
امسال نجی شعبہ میں 50 ہزار روزگار کے مواقع پید ا ہونگے ،گرین لائن منصوبہ کی بریفنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے تکمیل کے آخری مراحل میں جاری گرین لائن منصوبہ کراچی کے عوام کے لئے وفاقی حکومت کا تحفہ ہے ، منصوبہ رواں برس کے اگورنر سندھ محمد زبیرختتام تک مکمل کرلیا جائے گا جس کی تکمیل سے شہریوں کو جد ید ترین سفری سہولیات حاصل ہو سکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر منصوبہ بندی کے پھیلتے شہر میں جہاں دیگر مسائل نے جنم لیا وہاں ٹریفک کے گھمبیر مسائل بھی ابھر رہے ہیں گرین لائن منصوبہ تیز ترین ذرائع آمد ورفت ، ٹریفک کے دباﺅ کو کم کرنے اور معاشی و سماجی سرگرمیوں میں اضافہ میں معاون ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آفس چورنگی پر گرین لائن کے بارے میں ایک بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر نہال ہاشمی بھی موجود تھے ۔ گورنر سندھ کو کراچی انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کے سربراہ محمد صالح احمد فاروقی نے زیر تکمیل منصوبہ کے مختلف مراحل پر پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ پر کام طے شدہ شیڈول کے تحت ہو رہا ہے اور مقررہ وقت پر مکمل کرلیا جائے گا ، منصوبہ کے پہلے تین حصوں پر 80 تک کام مکمل ہو چکاہے جبکہ اس کے چوتھے اور پانچویں حصہ پر بھی کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ گورنر سندھ نے منصوبہ کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بورڈ آفس پر زیر تعمیر انٹر چینج کے افتتاح کے لئے وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کی بہتری وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں وزیر اعظم صوبہ کا 6مرتبہ دورہ بھی کرچکے ہیں وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ صوبہ میں معاشی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کو جدید اور موئثر سہولیات بھی فراہم کی جائیں ، وزیر اعظم نے دورہ حیدرآباد میں میٹرو بس منصوبہ کا اعلان کیا تھا اس منصوبہ کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جارہی ہے جلد اس منصوبہ پر کام کا جلد آغاز کردیا جائے گا اس کے علاوہ وزیر اعظم صوبہ میں ذرائع آمد و رفت ، تعلیم ، صحت ، انفرااسٹرکچر اور معاشی و اقتصادی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ۔ گورنر محمد زبیر نے کہا کہ حکومت نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی اور انفرااسٹرکچر پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے حکومتی اقدامات کے باعث اس برس نجی شعبہ میں 50 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے بے روزگاری کی شرح میں بھی کمی واقع ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے معاشی حب کراچی میں گرین لائن ، K-IV ، لیاری ایکسپریس وے اور کراچی تا حیدرآباد موٹر وے سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو ذرائع آمد و رفت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگربنیادی سہولیات کی دستیابی سے ان کی زندگیوں میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے عوام بھی لاہور اور راولپنڈی کی طرز پر جدید اور معیاری ذرائع آمد رفت کی سہولیات کے خواہش مند ہیں ، صوبہ میں معیاری اور اچھی ٹرانسپورٹ کے فقدان کے باعث عوام بسوں کی چھت پر اور لٹک کر سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ با الخصوص کراچی میں قیام امن کے بعد حکومت کا پورا فوکس عوامی فلاح و بہبو د کے کاموں پر مرکوز ہے تاکہ عوام کو آپریشن کے باعث ہونے والے امن و امان کے ثمرات حاصل ہو سکیں صوبہ کے عوام کو جدید اور معیار سفری سہولیات کے ساتھ پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت بھی ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے جاری منصوبوں کی تکمیل سے کراچی کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے اثرات جلد نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔
No comments:
Post a Comment