Saturday, March 18, 2017

نا درا میگا سینٹرز کا فیصلہ خوش آئند ہے،مگر چھوٹے سینٹرز بند نہ کیا جائے

بعض سینٹرز میں ایجنٹ ما فیاعوامی مشکلات کا باعث ہیں۔انتخاب سوری 

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) کراچی میں نادراکے موجودہ دفاتر کو بند کیے بغیر نادرا میگا سینٹرزکا قیام فوری عمل میں لایا جائے۔انسانی حقوق کی سر گرم تنظیم ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری ،جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر اورجوائنٹ سیکریٹری خالد اخترنے ایک مشترکہ بیان میںوفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نادرہ کے میگا سینٹرز کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے تاہم اس کی آڑ میں موجودہ دفاتر بند کرنامظلوم عوام کے ساتھ مزید ظلم و زیادتی ہو گا۔انھوں نے مزید کہاکہ ایک اطلاع کے مطابق نادرا کے قائم دفاتر تیموریہ، فائیو اسٹار چورنگی ، عا ئشہ منزل ، نصیر آبادکو بند کر کے میگا سینٹر قا ئم کیا جارہا ہے ،مگر ہمارا موقف یہ ہے کہ ان سینٹرز کو بند نہ کیا جائے کیو نکہ عوام کیلئے اس سے شدید دشواریاں پیدا ہوں گی۔ جبکہ میگا سینٹر اس کے علاوں قا ئم کیا جائے ۔اطلاع کے مطا بق شہر میں اور بھی چھوٹے سینٹر ز کو بند کر نے پر غور کیا جارہاہے ۔ اگر ان کو بند کیا گیا تو اس سے بھی علاقوں میںرہائش پزیر غریب اور متوسط طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ے گا۔انتخاب سوری کامزیدکہناتھاکہ عوامی مرکز، ملیر 15 ، سعودآباد،لیاری ، لیا قت آباد، کو رنگی ، سائٹ ایریا کے نا درا کے دفاتر میں عملہ اور ایجنٹ مافیا کی ملی بھگت سے شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑر ہاہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...