Wednesday, March 15, 2017


Displaying 15-03-17.jpg

 بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام اہم شاہراہوں ،سڑکوں، گلیوں اورچوراہوں پر موجود ہورڈنگز ،سائن بورڈز اوردیگر تشہیری مواد کے خاتمہ کے باقی ماندہ کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کیا جائے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی


 کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام اہم شاہراہوں ،سڑکوں، گلیوں اورچوراہوں پر موجود ہورڈنگز ،سائن بورڈز اوردیگر تشہیری مواد کے خاتمہ کے باقی ماندہ کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ کیماڑی زون میں چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہورڈنگز اور سائن بورڈز کے خاتمہ کے عمل میں کسی بھی قسم کا دباو ¿ اور اثر و رسوخ قبول ن کیا جائے جبکہ محکمہ ایجوکیشن کے افسران بلدیہ غربی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کا عمل برق رفتاری سے مکمل کریں انہوں نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہترین نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے میونسپل کمشنر نے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کا عمل ہنگامی بنیادوںپر جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چاروں زونوں میں بلدیہ غربی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں اور ڈسپنسریوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر موجود وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے سہولیات کی فراہمی کے عمل میں غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں موجود شعبہ جاتی افسران نے صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی ،اسکولوں اور ڈسپنسریوں میںسہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہورڈنگز ،سائن بورڈز اور دیگر تشہیری مواد کے خاتمہ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے محکمہ جاتی افسران نے آگاہ کےا۔    
                ڈائریکٹر انفار میشن
               بلدیہ غربی کراچی



No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...