Thursday, March 16, 2017

کراچی میں دوسرے روز بھی پاک فوج کی نگرانی میں خانہ شماری کا عمل جاری
مردم شماری کا عملہ اور سیکورٹی اہلکار گھر گھر جا کر شہریوں سے معلومات جمع کر رہے ہیں، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات 

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)ملک بھر کی طرح کراچی میں دوسرے روز بھی ملک بھر میں خانہ شماری کا عمل جاری رہا ۔ مردم شماری کے عملے نے پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ گھر گھر جاکر شہریوں سے معلومات جمع کیں۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔چاروں صوبوں میں خانہ شماری کا عمل گزشتہ روز شروع ہوا جوجمعہ کو بھی جاری رہے گا دوسرے مرحلے میں 18 مارچ سے مردم شماری شروع ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں دوسرے روز بھی خانہ شماری کا عمل جاری رہا ۔پاکستان کا واحد حساس ضلع، ضلع وسطی کو قرار دیا گیا ہے جہاں پاک فوج اور پولیس کے اہلکار خانہ شماری کے عملے کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ شہر میں بڑی سرگرمی کیلئے بڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے جوان رینجرز اور پولیس بھی سیکورٹی کیلئے عملے کے ساتھ موجود ہے۔ مختلف علاقوں میں ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر شہریوں سے تفصیلات حاصل کررہی ہیں۔ کمشنر ادارہ شماریات عارف انور بلوچ نے بتایا کہ غلط معلومات دینے پر50ہزار روپے یا6ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...