Saturday, March 18, 2017


Displaying 18-03-2017 National Highway.jpg

عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے نالے کا تعمیراتی کام تیز کیا جائے: جان محمد بلوچ 


کراچی(نیوز اپ ڈیٹس) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ملیر 15سے ملیر ندی تک نالے اور روڈ توسیع کی سست روی سے جاری کام پر چیف انجینئر کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر کو طلب کرکے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روڈ اور نالے کی وجہ سے عوام کو بہت مشکلات کا سامنا ہے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو سفری سہولیات میسر ہوں ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین عبدالخالق مروت ، میونسپل کمشنر عمران اسلم بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر میونسپل کمشنر کو ہدایت دی کہ اعلیٰ حکام کو لیٹر لکھیں کہ مزکورہ افسران کی عدم توجہ کی وجہ سے عوام پریشان ہیں گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے، چیف انجینئر اور کنٹریکٹر نے چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کی تاخیر کی وجہ فنڈ کا وقت پر ریلیز نہ ہونا ہے، کنٹریکٹر نے کہا کہ محکمہ فائل تیار نہیں کر رہا ہے، اگر مجھے فنڈ وقت پر مل جائے تو میں یہ منصوبہ 20دن میں مکمل کر دونگا، چیئرمین نے اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے بتائیں کہ بات کس سے کرنی ہے چیف انجینئر نے بتایا کہ نالے کا باقی کام تیزی سے جاری ہے، نالا مکمل ہوتے ہی روڈ کارپیٹنگ شروع کر دینگے، چیئرمین نے چیف انجینئر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دن رات کام کیا جائے تاکہ روڈ توسیع اور نالے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...