Wednesday, March 15, 2017

گورنر سندھ سے وائس چیف آف نیول اسٹاف و ائس ایڈمرل خان ہاشم بن صدیق کی ملاقات

پاکستان نے دنیا کے امن کے لئے لازوال قربانیاں دیں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہراول دستہ کا کردار ادا کیا۔ گورنر سندھ 
ساحلی شہر کراچی تذویراتی اہمیت کا حامل ہے جہاںجاری آپریشن کے نہایت مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ ملاقات میں اظہار خیال 

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے امن کے لئے لازوال قربانیاں دیں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہراول دستہ کا کردار ادا کیا جس کے اثرات آج بھی ظاہر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان نہایت پر امن ہے جہاں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی ، معاشی و سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ،تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق اور باہمی رواداری کی فضا قائم ہے با الخصوص صوبہ میں بھائی چارے ، ہم آہنگی ، اخوت اور محبت قائم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل خان ہاشم بن صدیق سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں اہمیت کے حامل مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ساحلی شہر کراچی ہر لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے جہاںجاری آپریشن کے نہایت مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ملک کے معاشی حب میں امن و امان اور معاشی خوشحالی پورے ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے ۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...