کراچی پر وہ لوگ قابض ہیں جن کے پاس شہر کا مینڈیٹ ہی نہیں، وسیم اختر
سندھ میں جو ٹیکس وصول ہورہا ہے وہ صرف کراچی کے شہری دے رہے ہیں، میئر کراچی
کراچی(نیوز اپ ڈیٹس)میئر راچی وسیم اخترنے کہاہے کہ بدقسمتی سے اس شہر پر وہ لوگ قابض ہیں جن کے پاس خود کراچی کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں تیسری عالمی کانفرنس برائے ماحولیات، صحت اور تحفظ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ماسٹر پلان، واٹر بورڈ، ٹرانسپورٹ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ حکومت سندھ کے پاس ہے، لاڑکانہ، میرپور خاص، نواب شاہ، سیہون سب کا برا حال ہے، ہمارے پاس تجربے کار اور باصلاحیت ٹیم ہے اس ٹیم کو استعمال کریں اور کراچی کے مسائل حل کریں، بدقسمتی سے اس شہر پر وہ لوگ قابض ہیں جن کے پاس خود کراچی کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ دنیا میں سب سے مضبوط بلدیاتی حکومت ہوتی ہے، وزیراعلی سندھ کو کراچی کے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں بھیجیں، آج تک جواب نہیں آیا، ہم چاہتے ہیں ہ وہ کامیاب ہوں مگر پیپلزپارٹی کے لوگوں کے بھی ہاتھ باندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جو ٹیکس وصول ہورہا ہے وہ صرف کراچی کے شہری دے رہے ہیں، وڈیرے ٹیکس نہیں دے رہے۔وسیم اخترنے کہاکہ کراچی عمارتوں کا جنگل بن گیا ہے، لوکل گورنمنٹ کو جو ملنا چاہیے تھا وہ نہیں مل رہا، کراچی اس کی سزا بھگت رہا ہے جب عوام کو کوئی نہ دیکھے تو انہیں خود اپنے حقوق کے لیے اٹھنا پڑے گا۔
No comments:
Post a Comment