Thursday, March 16, 2017


پاک بحریہ نے جنگی بحری جہاز کونشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

 یہ ویپن سسٹم پاک بحریہ کے آپریشنل دائرہ کار میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہے،نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ 

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاک بحریہ نے جمعرات کو خشکی سے سمندر میںبحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔یہ میزائل جدید ٹیکنالوجی اورایویونکس (Avionics)سے لیس ہے جو اس کو سمندر میں اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے۔میزائل کا یہ کامیاب تجربہ پاکستان کے ساحلی علاقے سے کیا گیا جس میں میزائل نے سمندر میں اپنے مقرر ہ ہدف کوانتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔ میزائل کے اس تجربے کے موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق اور پاک بحریہ کے اعلیٰ آفیسرز موجود تھے۔وائس چیف آف نیول اسٹاف نے میزائل کے کامیاب تجربے اور اس میں شامل افراد خصوصاً میزائل یونٹ کے عملے کی محنت اور کاوشوں کی تعریف کی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے اپنے پیغام میںآفیسرز اور عملے کو مبارک باد پیش کی اورکہا کہ یہ ویپن سسٹم پاک بحریہ کے آپریشنل دائرہ کار میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہے جس سے پاک بحریہ کو زمین سے سمندر میںدور فاصلے تک میزائل لانچنگ کی صلاحیت حاصل ہو چکی ہے اور اس طرح ملکی بحری دفاع مزیدمضبوط ہو گا۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...