Tuesday, March 14, 2017

سندھ ہائی کورٹ :مردم شماری کے فارم میں معذور افراد کا کالم شامل نہ کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)سندھ ہائیکورٹ میں مردم شماری کے فارم میں معذور افراد کا کالم شامل نہ کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت سے 17 مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں مردم شماری کے فارم میں معذور افراد کا کالم شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ میں اس وقت 50 لاکھ اور ملک بھر میں 2 کروڑ سے زائد معزور افراد ہیں جبکہ مردم شماری میں معزور افراد کا کالم شامل نہیں کیا گیا ہے عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیڈول جاری ہو چکا ہے معزور افراد کا کالم میں نام شامل نہین کیا گیا عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کو کالم شامل کرنے کے لئے خط لکھ دیتے ہیں عدالت نے وفاقی و صوبائی ھکومت سے 17 مارچ تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...