Friday, March 17, 2017

گرین اسٹارسوشل مارکیٹنگ کی گیارہویں SAFOG کانفرنس میں شرکت

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل کا خود مختار رکن گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ (گرین اسٹار ) دو سالہ گیارہویں ساو ¿تھ ایشین فیڈریشن آف آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکولوجی کانفرنس (SAFOG Conference) میں شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع ’خواتین کی صحت میں بہتری-پرانے مسائل ، نئے حل ‘ پر ہونے والی یہ کانفرنس لاہور میں تین روز تک جاری رہے گی۔رائل کالج آف آبسٹیٹریشینزاینڈ گائناکولوجسٹس کے سابق صدر اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف گائناکولوجی اینڈ آبسٹیٹرکس اور برٹش میڈیکل ایسو سی ایشن کے منتخب صدر سر سبراتنم ارولکمارا (Sir Sabaratnam Arulkumaran) نے گرین اسٹار کی جانب سے ’جوابی ایشیا میں مانع حمل ادویات کی موجود ہ شرح کو بہتر بنانے کی جدوجہد‘ کے عنوان سے ہونے مکمل سیشن اور گرین اسٹار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ،ڈاکٹر سید عزیز الرّب نے ’ کونسلنگ اینڈ میڈیکل کمیونیکیشن اسکلز‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک ورکشاپ کی میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔دو سالہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید عزیز الرّب نے کہا: ” گیارہویں سیفوگ کانفرنس میں شرکت ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ اس سے ہمارے نیٹ ورک میں شامل ہیلتھ پروائیڈرز کو سیکھنے اوراپنی مہارت کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا ۔ ان کی مہارت اور ترغیب میں اضافہ پاکستان میں خواتین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔“سیفوگ کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کی چیئر، پروفیسر روبینہ سہیل نے کہا:“یہ کانفرنس جنوبی ایشیا میں خواتین کی دیکھ بھال کے لیے باہمی تعاون کے ذریعہ تعلیم اور اہلیت پر مبنی تربیت کے بارے میں ہے۔ ہمارا مقصد نہ صرف نوجوان میڈیکل پریکٹشنرز کے لیے دلچسپی کا ماحول پیدا کرنا، نئے دوست بنانا اورعالمی معلومات کو شیئر کرنا ہے۔“پروفیسر روبینہ سہیل نے مزیدکہا:“میں تعاون کرنے والے ان تمام اداروں اور افراد کا سیفوگ کی جانب سے شکریہ ادا کرتی ہوں نہوں نے اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے سخت محنت کی اور بالخصوص گرین اسٹار، یونیسیف، یو این ایف پی اے، آئی پاس، لائف، امن فاو ¿نڈیشن اور ایسپائر کاخصوصی طور پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔”سیفوگ کانفرنس ہر دوسال بعد منعقد ہوتی ہے اور اس کا اہتمام میزبان ملک کی آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکولوجی سوسائٹی کرتی ہے۔سیفوگ کی جانب سے اس اقدام کا بنیادی مقصد خواتین کی صحت بنانے کے لیے مشترکہ مسائل اور ہر ملک کی جانب سے منفرد حل سمیت باہمی تعاون اور تبادلہ خیال کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔توقع ہے اس کانفرنس میں پاکستان سمیت جنوبی ایشیا اور دنیا کے دیگر ممالک سے 2,000 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے تینوں دن دائیوں (midwives)کے علاوہ زچگی اور عورتوں کے امراض کی تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے خصوصی سیشنز بھی منعقد ہوں گے۔ ان سیشنز میں خواتین کی صحت کے لیے جدید علاج کے حوالے سے عالمی ماہرین شرکاءکو موقع پر ہی مشورے فراہم کریں گے اور صحت کے پرانے مسائل کے لیے دستیاب جدید علاج کے بارے میں ان کے خدشات بھی دور کریں گے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...