Thursday, March 16, 2017

ایم کیو پاکستان کو عزیز آباد کے دفاتر دینے سے انکار بہادر آباد کا دفتر حوالے کرنے کا فیصلہ
حکومت اور مقتدر حلقوں سے نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ اور دیگر عمارتوں کی واپسی کیلئے درخواست کی گئی تھی
ایم کیو ایم پاکستان نے انکار کے بعد گلشن اقبال اور بہادر آباد کے دفاتر واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا، 20 مارچ کو بہادرآباد دفتر مل جائے گا

کراچی (نیوز اپ ڈیٹس)ایم کیو ایم پاکستان کو 20مارچ تک بہادرآباد کے علاقے میں ایم کیو ایم کا دفتر مل جائے گا جبکہ عزیزآباد کے دفاتر واپس نہیں ملیں گے۔ بہادرآباد میں دفتر ملنے کے بعد پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم کے عارضی مرکز کو ختم کرکے بہادر آباد منتقل کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی مقتدر حلقوں اور حکومت سے بات چیت کے بعد بہادآرباد کا دفتر ایم کیو ایم پاکستان کو واپس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ اور دیگر عمارتوں کی واپسی کیلئے حکومت اور مقتدر حلقوں سے درخواست کی گئی تھی لیکن حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر خورشید بیگم سیکریٹریٹ اور اس کے قریب واقع دیگر عمارتوں کو فوری طور پر نہیں دیا جاسکتا جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے شہر میں موجود اپنے دو دفاتر کے حوالے سے حکومت اور مقتدر حلقوں کے سامنے آپشن رکھے تھے جن میں سے گلشن اقبال اور بہادرآباد کے دفاتر کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق20مارچ کو بہادرآبادمیں موجود ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر کو ایم ایم کیو پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ واضح رہے کہ22اگست کو ایم کیو ایم کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں موجود ایم کیو ایم کے تمام دفاتر کو سیل کردیاگیاتھا۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...