Friday, March 24, 2017

حسین حقانی سے متعلق سابق وزیراعظم گیلانی کا خط منظر عام پرآگیا، خط کے مطابق 2010میں امریکی آفیشلز کوویزے جاری کرنے کی خصوصی اجازت دی گئی،وزیر اعظم ہاﺅس کی اس وقت کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی نے اجازت نامے پر دستخط کیے، ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر لائی جائے، رپورٹ آنے پر تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے،پیپلز پارٹی

اسلام آباد(نیوز اپ ڈیٹس)حسین حقانی کے اختیارات سے متعلق سابق وزیراعظم گیلانی کا متنازع خط منظرعام پر آگیا ۔ خط کے مطابق حسین حقانی کو 2010میں امریکی آفیشلز کوویزے جاری کرنے کی خصوصی اجازت دی گئی۔پیپلز پارٹی کاکہناہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر لائی جائے، رپورٹ آنے پر تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔وزیر اعظم ہاﺅس کی اس وقت کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی نے اجازت نامے پر دستخط کیے ۔ حسین حقانی کو معاملے پر وزیر اعظم ہاﺅس کو رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے خط پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دور میں ایک بھی ویزا طریقہ کارکے بغیر جاری نہیں ہوا،اس معاملے کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ سوالات ایبٹ آباد کمیشن میں بھی اٹھائے گئے تھے اسکی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...