واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل کالونی کی نااہلی عوامی شکایات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی
شاہ فیصل فلائی اوور کے نیچے مکین سیوریج مسائل سے دوچار ،گھروں میں سیوریج کا پانی داخل ہوگیا
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) شاہ فیصل کالونی فلائی اوور کے نیچے کالونی گیٹ کے اطراف آبادیوں میں عوام سیوریج مسائل سے دو چار ،گھروں میں سیوریج کا پانی داخل ہوگیا سیوریج سسٹم کے ناقص نظام کی وجہ سے گھروں کی بنیادیں کمزور ہوگئیں ،عوام شدیداذیت میں مبتلا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل کالونی کے افسران وعملہ مسئلہ کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے عوام کی جانب سے بارہا درخواست کے باوجود شکایات کا ازالہ نہیں کیا جارہا ،علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو ،سیکریٹری بلدیات اور ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے اپیل کی ہے کہ شاہ فیصل فلائی اوور کے نیچے کالونی گیٹ کے اطراف قائم آبادیوں کے مکینوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلا نے کے لئے فوری احکامات صادر کرکے عوام کو سیوریج مسائل کی وجہ سے درپیش اذیت سے چھٹکارہ دلا ئیں۔
No comments:
Post a Comment